مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے غزہ کی ناگفتہ بہ صورت حال پر اسلامی ممالک کے سربراہان کو بیداری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ چکا ہے کہ آپ خاموشی اور بےحسی کا خاتمہ کریں اور غزہ کے مظلوم عوام کی عملی مدد کریں۔
سوشل میڈیا پر عربی زبان میں ایک پیغام میں انہوں نے لکھا ہے: "اے مسلمانو! اے اہلِ عالم! آج غزہ میں تاریخ معاصر کی سب سے بڑی نسلکشی ہو رہی ہے۔ صہیونی نسل پرست اور جرائم پیشہ حکومت اس بات پر مصر ہے کہ اہل غزہ کو بھوک کے ذریعے ختم کر دے۔"
انہوں نے اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے مخاطب ہو کر اپیل کی: "اے اسلامی ملکوں کے حکمرانو! غزہ کے عوام کی مدد کے لیے اٹھ کھڑے ہو، محاصرے کو توڑ دو اور اپنی خاموشی اور بے رخی کو ختم کرو۔"
آپ کا تبصرہ